جنوبی وزیرستان میں 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا
مغوی اہلکاروں میں حکمت یار، اسحاق اور اسداللہ شامل ہیں، ڈی پی او اپر وزیرستان
جنوبی وزیرستان کے تھانہ لدھا کی حدود سے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا۔
ڈی پی او اپر وزیرستان ارشد خان کا کہنا ہے کہ گاؤں زنگڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا، مغوی اہلکاروں میں حکمت یار، اسحاق اور اسداللہ شامل ہیں۔
ڈی پی او اپر وزیرستان نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کا تعلق محسود قبیلے سے ہے، پولیس اہلکار جنوبی وزیرستان لوئر میں تھانہ راغزائی میں تعینات تھے۔
ارشد خان نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
South Waziristan
Police officer kidnapped
abduction of police worker
مقبول ترین
Comments are closed on this story.