Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

سائنس دانوں نے وزن کم کرنے کا حیرت انگیز طریقہ دریافت کر لیا

ہلکی اور پُرسکون موسیقی سننے سے وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد مل سکتی ہے
شائع 07 فروری 2025 10:05pm

ایک تحقیق میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ کھانے کے دوران کلاسیکل موسیقی سننے والے افراد کم کیلوریز والی اور کم چکنائی پر مشتمل غذاؤں کو ترجیح دیتے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین سمیت مختلف محققین پر مشتمل ایک ٹیم نے مطالعے میں دریافت کیا کہ کھانے کے وقت ہلکی اور پُرسکون موسیقی سننے سے وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق، جاز، ریپ اور راک موسیقی سننے والے افراد زیادہ کیلوریز والی غیر صحت بخش خوراک کو فوقیت دیتے ہیں۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے برین ٹوپوگرافی میں شائع ہوئی، جس میں ماضی کی ایک تحقیق کی بھی تصدیق کی گئی کہ نرم اور آرام دہ دھنیں انسان کی بھوک کو کم کر سکتی ہیں، جبکہ تیز اور شور والی موسیقی بھوک میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلکی ٹیمپو اور سکون بخش کلاسیکل موسیقی سننے سے دماغ کے وہ حصے کم فعال ہو جاتے ہیں جو کھانے کی شدت کو بڑھاتے ہیں۔

اس کے برعکس، زیادہ آواز والی موسیقی کے اثرات مختلف ہوتے ہیں، جو زیادہ کھانے کی طرف مائل کر سکتے ہیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ کم آواز اور مخصوص پچ پر بجنے والی موسیقی سننے سے صحت بخش خوراک کے انتخاب کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے وزن کو متوازن رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Scientists

discovered

LOSE weight