Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
26 Ramadan 1446  

تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر سستا ہوکر 2861 ڈالر فی اونس پر آگیا
شائع 08 فروری 2025 06:42pm

ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار سے زائد کمی ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 998 روپے سستا ہوگیا جبکہ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 99 ہزار روپے پر آگیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر سستا ہوکر 2861 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

سونا پھر مہنگا، تاریخ میں پہلی بار فی تولہ قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی

پاکستان میں سونا مزید مہنگا، 3 لاکھ روپے تولہ سے تجاوز کرگیا

ایک تولہ سونا 998 روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونا 2 لاکھ 99 ہزار روپے پر آگیا جبکہ دس گرام سونا 897 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 56 ہزار 344 روپے کا ہوگیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1346 روپے اضافے کے بعد تین لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی تھی۔

gold market

Gold rates Pakistan

Decreased