سندھ حکومت کا دن کےاوقات میں کراچی شہرمیں ڈمپرزکےداخلےپرپابندی کافیصلہ
چیف سیکرٹری سندھ نے ٹریفک حادثات کے حوالے سے ہنگامی اجلاس میں کراچی میں دن کے اوقات میں شہرمیں ڈمپر کے داخلے پرپابندی کافیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ڈمپرزکورات11سےصبح 6 بجےتک داخلے کی اجازت ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرچیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ نے کراچی میں ٹریفک حادثات پرہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو3ماہ کےاندرآپریشن کونائٹ شفٹ منتقل کرنےکاحکم دیا۔ اجلاس میں تمام بڑی گاڑیوں اور ڈرائیورز کے فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ کیا گیا۔
ہنگامی اجلاس میں تمام گاڑیوں پرمحکمہ ٹرانسپورٹ سے کیوآرکوڈ لگا سرٹیفکیٹ ہونا چاہئے، چیف سیکریٹری نے واٹر بورڈ کےتمام ٹینکرزکی ایک ماہ میں انسپکشن کی ہدایت کردی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے موٹرسائیکل سواروں کوہیلمٹ پہننے اور ٹریفک پولیس کوانفورسمنٹ بڑھانےکی بھی ہدایت کی، اجلاسد میں انھوں نے کہا کہ شہرمیں بڑھتےحادثات پرسخت اقدامات ضروری ہوگئےہیں۔
سید آصف حیدرشاہ نے ہدایت کی کہ لاپرواہی پرچالان کےساتھ ایف آئی آردرج کی جائے، حادثات کی وجہ ہیوی ٹریفک کے قانون پرعملدرآمد نہ ہونا ہے۔
ہنگامی اجلاس میں سندھ حکومت نےصوبے میں وہیکل انسپکشن اینڈسرٹیفکیشن سسٹم شروع کرنےکافیصلہ کیا اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم شروع کرنے کا حکم دیا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ شہرمیں چلنے والی گاڑیوں میں 65 فیصدموٹرسائیکل ہیں، 55 فیصد حادثات کا شکارموٹرسائیکل سوارہوتے ہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کوایک ماہ کےاندرٹریفک حالات بہترکرنےحکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین پرسختی سےعملدرآمدکروایا جائے، ٹریفک چالان کو4 گنابڑھایا جائے۔
ترجمان سندھ حکومت کا بیان
اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے ڈمپرحادثات پر جاری بیان میں کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیےسنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اوورلوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور ان فٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔
کراچی میں بھاری ٹریفک شہریوں پر بدستوربھاری پڑ رہا ہے، کورنگی کراسنگ پر ڈمپر نے تازہ واقعات میں موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی، مشتعل افراد نے مین شاہراہ پرجلآ گھیراؤ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
ناردرن بائی پاس پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوا، رواں برس حادثات میں اموات ستانوے ہو گئیں۔
گورنرسندھ کی ڈی آئی جی ٹریفک کو اپنے ماتحت کرنے کی خواہش
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ڈی آئی جی ٹریفک کو اپنے ماتحت کرنے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں ایک حادثہ بھی ہوا تو میں استعفی دے دوں گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں پر نکل کر ڈمپر اور ٹینکر کو روک کر پولیس کے حوالے کروں گا۔
کامران خان ٹیسوری نے ڈی آئی جی ٹریفک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حادثے کے موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک سڑکوں پر کیوں نہیں نکلتے، فوج کسی عوامی مسائل پر بات کرتی ہے تو جمہوری نمائندگان اسے مداخلت سمجھتے ہیں۔
چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ آفاق احمد نے منگل سے دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک نہ چلنے دینے کا اعلان کا ہے۔
Comments are closed on this story.