Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
23 Ramadan 1446  

حکومتی مذاکراتی کمیٹی عملی طور پر غیر موثر ہو چکی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

پی ٹی آئی پرتشدد احتجاج کے لیے ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان
شائع 08 فروری 2025 08:52pm

سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکرتی کمیٹی عملی طور پر غیر فعال اور غیر موثر ہو چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ رسمی طور پرتحلیل ہو نہ ہو، حکومتی مذاکرتی کمیٹی عملی طور پر غیر فعال اور غیرموثر ہو چکی ہے۔

ہم نے کبھی نہیں کہا جوڈیشل کمیشن نہیں بنائیں گے، پی ٹی آئی کے ذہن میں کوئی منصوبہ ہے، عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان مقرر

ہمیں غلط فہمی تھی کہ مولانا مان جائیں گے، عرفان صدیقی

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل جانے کے بعد وزیر اعظم کی پیش کش بھی ٹھکرا چکی ہے۔

حکومتی مذاکراتی کمیتی کے ترجمان کا پی ٹی آئی کے حوالے سے کہنا تھا کہ اب وہ پر تشدد احتجاج کے لیے ہوم گراونڈ کی طرف جانا چاہتی ہے، اسے جب کبھی ایک بار پھر مذاکرات کی ضرورت محسوس ہوئی تو دیکھی جائے گی۔

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Senator Irfan Siddiqui