Aaj News

ہفتہ, مئ 24, 2025  
26 Dhul-Qadah 1446  

صدر آصف زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے پرتگال روانہ

صدر مملکت پرنس رحیم آغاز خان سے تعزیت اور پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے
شائع 09 فروری 2025 05:57pm

صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرتگال روانہ ہوگئے جہاں وہ پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے جبکہ دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے ہم منصب مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پرتعزیت کے لیے پرتگال کے دارالحکومت لزبن روانہ ہوگئے، جہاں وہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے جانشین پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے۔

دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز ہی اپنا 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے

چین کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔

علاوہ ازیں، صدر مملکت نے چینی شہر ہاربن میں9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی جبکہ دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

واضح رہے کہ 5 فروری کو اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، پرنس کریم آغا خان مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے، پرنس کریم آغا خان کے سوگوران میں تین بیٹے رحیم آغا خان، علی محمد آغا خان، حسین آغا خان اور ایک بیٹی زہرا آغا خان ہیں۔

پرنس کریم آغا خان 1936 کو پیدا ہوئے اور 20 سال کی عمر میں 1997 میں اسماعلی کمیونٹی کے 49ویں امام کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں۔

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے اعلامیہ کے مطابق پچاسویں حاضر امام کی نامزدگی اسماعیلی روایات کے مطابق کردی گئی، جانشین کی نامزدگی پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں کی تھی۔

پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام مقرر

پرنس کریم نے پاکستان کی ترقی کے لیے مثالی خدمات انجام دیں۔ انہیں 1983 میں نشان پاکستان اور 1970 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

پرتگال میں پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے میں صرف کی۔ انہوں نے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک قائم کیا جس کے تحت دو سو سے زائد ایجنسیاں اور ادارے کام کر رہے ہیں۔

پرنس کریم آغا خان انسان دوست اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک تھے۔

President Asif Ali Zardari

Prince Karim Agha Khan

Karim Agha Khan Death