Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
25 Ramadan 1446  

سعودی ائیرلائن نے 100 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا

عمرہ زائرین کو پولیو ویکسینیشن اور کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث آف لوڈ کیا گیا
شائع 10 فروری 2025 02:44pm

سعودی ایئرلائن کی جانب سے سو سے زائد عمرہ زائرین، کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

عمرہ زائرین کو پولیو ویکسینیشن اور کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث آف لوڈ کیا گیا، جس پر انہوں نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں آف لوڈ کرنے کے بعد نئی ٹکٹیں خریدنے کا کہا جا رہا ہے، جبکہ بڑی مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع کی تھی۔

زائرین کا مؤقف ہے کہ غلطی ٹریول ایجنٹ اور ایئرلائن کی ہے، لیکن سزا ہمیں دی جا رہی ہے۔

ایئرپورٹ پر سعودی ایئرلائن انتظامیہ اور زائرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، جس کے بعد ایئرلائن کے عملے نے مسافروں کو کاونٹر سے باہر نکال دیا۔

اس دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو عمرہ زائرین نے انہیں گھیر لیا اور شکایات کے انبار لگا دیے۔

زائرین نے سعودی ایئر لائن کے افسران کی بدسلوکی اور اف لوڈ کیے جانے پر شدید احتجاج کیا۔

مسافروں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر روانہ کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

عمرہ زائرین نے ایئرپورٹ سے واپس جانے سے انکار کر دیا اور سعودی ایئر لائن کے رویے کے خلاف نعرے بازی کی۔

umrah

Saudi Airline