Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

پیکا ایکٹ ن لیگ کےذریعے لا کر میڈیا کے گلے پر چھری چلائی گئی، عمر ایوب

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو
شائع 10 فروری 2025 10:07pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ نواز لیگ کےذریعے لا کر میڈیا کے گلے پر چھری چلائی گئی ہے جبکہ بیرسٹرگوہرخان نے کہا کہ چیف الیکش کمیشن ریٹائرڈ ہوچکے وزیر اعظم کی طرف سے مکمل خاموشی ہے۔

اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمر ایوب نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر،عامر ڈوگر و دیگر اپوزیشن اراکین کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں مارشل لا کی صورت حال بن چکی ہے، آج ہماری ایک کارکن کی پولیس تشدد کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔

عمر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج بھی ہم نے کوشش کی کہ ہمیں فلور ملے، ہماری کوشش کے باوجود مائیک نہیں ملا، لیکن بدقسمتی سے یہاں سب کٹھ پتلیوں کا روپ دھار چکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا آٹھ فروری کو ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، آج تیرہواں اجلاس تھا آج تک جعلی مینڈیٹ والی حکومت نے ایک کام بھی نہیں کیا، چیف الیکش کمیشن ریٹائرڈ ہوچکے وزیر اعظم کی طرف سے مکمل خاموشی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے ابھی پیکا ایکٹ ملک پر لاگو نہیں ہوا لیکن جمشید دستی پراس ایکٹ پر مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، جب تک ہمیں بات کرنے کا موقع نہیں دیں گے، بائیکاٹ اور احتجاج ہوتا رہے گا۔

parliment house

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)