ٹرمپ نے 71 سالہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو امریکی وزارت صحت کا سربراہ مقرر کر دیا
امریکی سینیٹ نے وزیر صحت کے لیے نامزدگی کی توثیق کردی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی ٹیم کی تشکیل جاری ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے 71 سالہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو امریکی وزارت صحت کا سربراہ مقرر کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ نے وزیر صحت کے لیے نامزدگی کی توثیق کردی۔
سخت مخالفت کے باوجود رابرٹ ایف کینیڈی کے حق میں 53 اور مخالفت میں 47 ووٹ پڑے۔
سالہ امریکی قانون ساز تقریر کے دوران ایوان میں جم گئے
رپورٹ میں کہا گیا کہ سینیٹ نے تلسی گبارڈ کی بھی بطور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس توثیق کردی۔ ان کے حق میں 52 اور مخالفت میں 48 ووٹ پڑے۔
مزید برآں تمام ڈیموکریٹس اور ایک ری پبلکن سینیٹر کی جانب سے ان کی مخالفت کی گئی ہے۔ تلسی کے یوکرین، روس اور شام کے بارے میں خیالات پر ڈیموکریٹس کو بڑے خدشات ہیں۔
Donald Trump
Ministry of Health
robert F kennedy Junior
مقبول ترین
Comments are closed on this story.