کنٹرول لائن پر بھارتی تخریب کاری، وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے پریس کانفرنس کردی
وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ بھارت ایل اوسی پر تخریب کاری کر رہا ہے، 12 فروری کوبھارتی فوج نے فائربندی کی خلاف ورزی کی۔ آئی ای ڈیز سے متعدد معصوم شہری زخمی اورشہید ہو چکے ہیں۔
وزیر داخلہ آزاد کشمیر وقار احمد نور نے مظفرآباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل اوسی پربھارت کی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہو گئیں، بھارتی فوج کی بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
وقاراحمد نورنے کہا کہ بلااشتعال فائرنگ اوربھارتی تخریبی سرگرمیاں کی ایک تاریخ ہے، بھارت ایل اوسی پر تخریب کاری کر رہا ہے۔
وزیرداخلہ آزاد کشمیر نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایل او سی پر آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے ہیں، بھارتی آئی ای ڈیز ملنے اور پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا۔
وقاراحمد نور نے کہا کہ آئی ای ڈیز سے متعدد معصوم شہری زخمی اورشہید ہو چکے ہیں، ایل او سی پرتخریبی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، راولاکوٹ کےعلاقے سے 4 بھارتی آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں۔
وزیرداخلہ آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ 12فروری کوبھارتی فوج نے فائربندی کی خلاف ورزی کی، پاکستان نے بدامنی پھیلانے اور آئی ای ڈیز کی نقل و حمل پربھارت سے احتجاج کیا۔
Comments are closed on this story.