نیوکلئیر سائٹ چرنوبیل کی چھت پر ڈرون کریش، ہمیں پریشان ہونا چاہیے؟
یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت پر ایک ڈرون گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ یہ پلانٹ 1986 میں ایک بڑے ایٹمی حادثے کا مقام تھا۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے مطابق یہ واقعہ 14 فروری کو پیش آیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی ڈرون جو کہ ایک دھماکہ خیز وار ہیڈ لے کر جا رہا تھا، دنیا کو تابکاری سے بچانے والے پاور یونٹ کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جوہری مقامات کو ڈرون سے نشانہ بنانے کے اس حملے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے کے بعد لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو کیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق چرنوبل نیوکلیئر کو بری طرح نقصان پہنچا۔ یوکرینی صدر کی جانب سے شئیر کردہ ایک ویڈیو میں ڈرون کو مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے بلڈنگ کو نقصان پہنچا۔
یوکرین کا روس میں 9/11 طرز کا حملہ
خوش قسمتی سے، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے بتایا کہ ڈرون حملے سے اندرونی کنٹینمنٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اور تابکاری کی سطح اب بھی محفوظ اور نارمل ہے۔ اس کے علاوہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کہاں واقع ہے؟
چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ شمالی یوکرین میں موجود ایک جوہری پلانٹ ہے۔ یہ شہریوں سے خالی ایک مقام پرپیات کے قریب ہے اور دارالحکومت کیف سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
خیال رہے کہ 1986 میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ری ایکٹر میں ہونے والے دھماکے کو تاریخ کے بدترین ایٹمی حادثے کے طور پر جانا جاتا ہے۔
2016 میں تباہ شدہ پلانٹ کے اوپر 2.5 ارب ڈالر کی لاگت سے ایک حفاظتی خول تعمیر کیا گیا تھا جس کا مقصد پلانٹ کے نکلنے والی تابکاری کو روکنا تھا۔
Comments are closed on this story.