اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ جڑ دیا
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا، جس کے دوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا۔ فواد چوہدری کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صلح ہو گئی ہے۔
واقعہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر پیش آیا، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جو بعد میں ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تھپڑ لگنے کے بعد شعیب شاہین زمین پر گر گئے اور ان کے بازو پر چوٹ آئی۔
سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کے الزامات کا جواب دے دیا
جھگڑے کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں، جس کے بعد موقع پر موجود جیل عملے نے فوری مداخلت کر کے دونوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا۔
پی ٹی آئی وکلا کی وفاداری کارکنوں کے بجائے مالی مفادات سے جڑی ہے، طلال چوہدری
جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے، جبکہ شعیب شاہین موقع پر ہی موجود رہے۔
اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر شعیب شاہین اور فواد چودری کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کی چشم دید گواہ نادیہ خٹک کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو یہ سب کچھ نہیں کرنا چاہیے تھا، فزیکلی جو انہوں نے کیا بہت برا کیا، شعیب شاہین کو انہوں نے مارا وہ زمین پر گر گئے۔
نادیہ خٹک نے کہا کہ جو بھی اختلاف ہوں وہ زبانی کلامی ہونے چاہئیں، لیکن مارنا نہیں چاہیے تھا۔ شکر ہے شعیب شاہین کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی، وہ زمین سے اٹھے ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے۔
فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں مارا؟
اڈیالہ جیل کے باہرفواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی کا نام لے کر کہا فواد چودھری بھگوڑا ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی سے تصدیق کی تو انہوں نے کہا انہوں نے ایسا نہیں کہا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے شعیب شاہین کو کہا بانی کا نام لے کر ایسی باتیں نہ کیا کریں، بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہم دونوں نے صلح کرلی ہے اور معاملہ ختم ہوگیا ہے۔
فواد چوہدری سے کوئی صلح نہیں ہوئی، شعیب شاہین
بیرسٹر شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شدید مذمت کی ہے، ، نہ ہی میں کسی ٹاوٹ سے صلح کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری جھوٹے آدمی ہیں، کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کروں گا۔
Comments are closed on this story.