وزیراعلٰی بلوچستان کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی کی کوشش ناکام، پیپلزپارٹی کا اعتماد برقرار
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی کی کوشش ناکام ہوگئی، پیپلزپارٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے بگٹی پر اعتماد کا اظہارکردیا۔
صوبائی وزیرعلی حسن زہری ان ہاؤس تبدیلی کے لئے کوششیں کر رہے تھے، اختلافات پر بلوچستان کےارکان کو پیپلزپارٹی کی قیادت نے بلال ہاؤس کراچی میں طلب کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ایم این اےملک شاہ گورگیج کوصلح کاٹاسک مل گیا، ملک شاہ گورگیج وزیراعلیٰ اورعلی حسن کے درمیان صلح کرائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس کراچی میں گذشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس میں اجلاس کی صدارت فریال تالپورنے کی۔
اجلاس میں فریال تالپراوراعجازجکھرانی کی گروپس سطح پراراکین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں اورملاقاتوں میں ارکان کے صوبائی حکومت پرشکوے وشکایاتیں کی گئیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا بیان
بعدازاں ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بیان جاری کیا جس کے مطابق زرداری ہاؤس کراچی میں فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا، بلوچستان حکومت کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا گیا۔
شاہد رند کے مطابق یہ اجلاس معمول کا مشاورتی اجلاس تھا، تنظیمی اورحکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں سرفراز بگٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
Comments are closed on this story.