Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
25 Ramadan 1446  

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ، ٹرین ڈرائیور امجد یاسین محفوظ رہے

آج نیوز نے امجد یاسین کی فوٹیج حاصل کرلی
اپ ڈیٹ 13 مارچ 2025 08:27am
تصویر ڈرائیور ریلوے
تصویر ڈرائیور ریلوے

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ ٹرین ڈرائیور امجد یاسین جن کے حوالے سے متضاد خبریں آرہی تھیں وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

آج نیوز نے ٹرین ڈرائیور امجد یاسین کی فوٹیج حاصل کرلی جس میں وہ کسی سے بات کرتے ہوئے اپنی خیریت بتا رہے ہیں۔

متضاد اطلاعات کا ذریعہ ایک ریلوے ملازم بنا جس نے وائس نوٹ جاری کیا تھا جب دہشت گردوں نے ٹرین پر حملہ کیا اور انجن پر فائرنگ کی جس میں امجد یاسین شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بعد میں اسی ملازم کی وائس یہ چلی کہ امجد یاسین شہید ہو گئے۔

چونکہ اس وقت لوگوں کا آپس میں رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا اس کے گھر والے بھی پریشان تھے، امجد یاسین کے بھائی سے رابطہ ہوا تو انھوں نے کہا کہ ہمیں کوئی اطلاع نہیں مل رہی کہ وہ زندہ ہے ہیں یا نہیں ہیں۔

جعفر ایکسپریس کے یرغمالی بازیاب، 21 مسافر اور 4 جوان شہید، تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اب جب کہ یہ کلیئرنس آپریشن شروع ہوا، تمام لوگ بازیاب ہوگئے، اس کے بعد معلوم ہوا کہ جو ٹرین کا اسٹاف تھا، انجن کا، اس میں ڈپٹی گارڈ اور دیگر تمام ساتھی محفوظ رہے۔

ڈرائیورامجد یاسین کی ویڈیو اپنے اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے منظر عام پرآ چکی ہے۔ یہ بڑی کامیابی ہے کہ آپریشن میں تمام لوگوں کو ریسکو کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے بعد اس وقت علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر بارودی سرنگیں بچھائی ہوئی تھی جن کو ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔

quetta

Attack on Jaffar Express

hijacking of the Jafar Express