Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چینی کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی

پی اے سی نے صنعت، تحفظ خوراک اور تجارت کے سیکرٹریز کو طلب کر لیا
شائع 25 مارچ 2025 02:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چینی کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے صنعت، تحفظ خوراک اورتجارت کے سیکرٹریز کو طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے چینی کی صورتحال پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔

پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے تین وفاقی سیکریٹریز کو کل طلب کر لیا۔ سیکرٹری صنعت، سیکرٹری تحفظ خوراک اورتجارت کو طلب کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی اے سی نے وزارت تجارت وصنعت سے چینی رپورٹ طلب کی تھی۔

وفاقی وزیر نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہاؤسنگ و تعمیرات کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 پر بھی غورکیا گیا۔ پی اے سی نے پی ڈبلیو ڈی کے صوبائی منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلی۔

سیکرٹری ہائوسنگ نے کہا کہ منصوبوں کی فنڈنگ وفاقی حکومت ہی کرے گی، منصوبوں پرعمل درآمد صوبائی حکومتیں کرینگی۔

PAC

Shuger crises