Aaj News

پیر, اپريل 28, 2025  
29 Shawwal 1446  

حیدرآباد کے ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ، آئی پی ایل ٹیم ہوٹل میں مقیم تھی

آگ لگژری ہوٹل کی تیسری منزل پر پر لگی، بھارتی میڈیا
شائع 14 اپريل 2025 06:10pm

بھارتی شہر حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع پارک حیات ہوٹل میں پیر کو آگ لگنے کا ایک معمولی حادثہ پیش آیا جہاں آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرس حیدرآباد (SRH) کی ٹیم کے کھلاڑی ٹھہرے ہوئے تھے۔ آگ لگژری ہوٹل کی تیسری منزل پر پر لگی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے فوری بعد ہوٹل انتظامیہ نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ فائر فائٹرز کی ٹیمیں موقع پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

شدید دھوئیں کے باعث ہوٹل میں موجود افراد کو پیچھے کے راستے سے بحفاظت باہر نکالا گیا۔

آئی پی ایل: ویرات کوہلی دل کی تکلیف کا شکار؟ مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے

رپورٹ کے مطابق ٹیم میچ کھیلنے کے لیے ہوٹل کے احاطے سے نکل رہی تھی جب آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا۔

فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے تقریباً دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

آئی پی ایل 2025: کھلاڑی کے چھکے نے مداح کا سر پھاڑ دیا

پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ حکام کے عملے نے آگ پر فوری طور پر قابو پالیا، تاحال کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

Fire at Hyderabad hotel

Sunrisers Hyderabad

team staying at hotel