کرائے پر لی گئی گاڑی موت بن گئی، مسکن چورنگی حادثے میں طالب علم کی موت سے متعلق اہم انکشاف
کرائے پر لی گئی گاڑی نوجوان کی موت وجہ بن گئی، مسکن چورنگی حادثے طالب علم کے جاں بحق ہونے کے سے معلق اہم اکشافات سامنے آگئے۔۔
گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی ٹریفک حادثے میں طالب علم کے جاں بحق ہونے سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ ملزم بشارت اور بلال نے لگژری گاڑی تین گھنٹے کے لیے کرائے پر لی کی تھی۔
ملزمان کے بیان کے مطابق ملزم بشارت اور بلال نے لگژری گاڑی تین گھنٹے کے لیے کرائے پر لی تھی، ملزمان فلسطین یکجہتی ریلی سے واپس آ رہے تھے کہ گلشن اقبال مسکن چورنگی پر گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔
گلشن اقبال میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
کراچی: مسکن چورنگی کے قریب سلنڈر دھماکا، 2 افراد زخمی
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے ساجد نامی شخص سے گاڑی رینٹ پر لی تھی، گاڑی میں 6 افراد سوار تھے، حادثہ ہوتے ہی 3 افراد گاڑی سے اتر کر فرار ہو گئے۔
ملزم ڈرائیور بشارت نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی 3 گھنٹے کے لیے 8 ہزار روپے کرائے پرلی، گاڑی ریلی میں شرکت کے لیے لی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم بشارت نے 2024 میں لرنر لائسنس بنوایا تھا، گاڑی جلانے میں ملوث ملزمان ریسٹورنٹ ملازم اورایک طالب علم تھا۔ حادثے میں ملوث چھ ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔
Comments are closed on this story.