Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
24 Dhul-Hijjah 1446  

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر مسلسل غیر مستحکم ہے

مقبوضہ کشمیر اب ایک ”کھلی جیل“ بن چکا ہےجہاں جبر، خوف اور خاموشی کو ریاستی پالیسی کا درجہ حاصل ہے
شائع 24 اپريل 2025 09:05am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی حکومت کی یکطرفہ پالیسیوں، بالخصوص آرٹیکل 370 کی منسوخی نے خطے میں امن کے بجائے بدامنی، بےچینی اور مزاحمت کو فروغ دیا ہے۔ تین سال گزرنے کے باوجود مودی سرکار کی جانب سے کیے گئے دعوے زمینی حقائق سے کوسوں دور ہیں۔

اگست 2019 میں بھارتی پارلیمنٹ میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کو ”تاریخی قدم“ قرار دینے والے وزیر داخلہ امت شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس اقدام سے وادی میں دہشت گردی ختم ہوگی، یکساں حقوق ملیں گے اور امن قائم ہوگا۔ مگر موجودہ حالات ان دعووں کی قلعی کھول رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد، مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کیخلاف شدید احتجاجی مظاہرے

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر مسلسل غیر مستحکم ہے۔ وادی میں کرفیو، مواصلاتی بندش، میڈیا پر پابندیاں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں معمول بن چکی ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق 2019 کے بعد سے اب تک سیکڑوں کشمیری شہری بھارتی فورسز کے ہاتھوں فیک انکاؤنٹرز میں مارے جا چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کیا گیا۔

مودی حکومت کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت میں شدت آ رہی ہے۔ محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ سمیت درجنوں کشمیری رہنماؤں کو نظر بند کیا گیا، جس کے بعد عوامی ردعمل تحریکوں کی صورت میں ابھرا۔ ’جموں و کشمیر اپنی پارٹی‘ جیسی سیاسی جماعتیں منظر عام پر آ چکی ہیں جو مودی حکومت کی پالیسیوں کو کھلے عام چیلنج کر رہی ہیں۔

بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، کنٹرول لائن پر 2 مبینہ دراندازوں کی ہلاکت کا دعویٰ بے بنیاد نکلا

کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اب ایک ”کھلی جیل“ بن چکا ہے، جہاں جبر، خوف اور خاموشی کو ریاستی پالیسی کا درجہ حاصل ہے۔ فوجی کارروائیوں کے دوران تشدد، خواتین کے خلاف زیادتیوں اور میڈیا کو دبانے کی رپورٹس نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

کشمیر میں ابھرنے والی آزادی کی آوازیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ مودی حکومت کشمیری عوام کے دل جیتنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی نہ صرف غیر جمہوری اقدام تھا بلکہ اس نے خطے کو ایک نئے بحران میں دھکیل دیا ہے۔

Narendra Modi

Article 370

Pahalgam Indian occupied Kashmir

pahalgam attack