Aaj News

بدھ, مئ 14, 2025  
16 Dhul-Qadah 1446  

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92فیصد کی مزید کمی، سالانہ شرح منفی 3.52فیصد ہوگئی

گزشتہ ہفتے 18 اشیاء کی قیمتوں کمی ،22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، رپورٹ
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2025 06:49pm

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کردیے، جس کے مطابق مہنگائی میں ہفتہ وارکمی 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی،،رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں ہفتہ وار کمی 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ ہفتے 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی منفی 3.52 فیصد کی سطح پر آگئی، زندہ برائلر مرغی 11.75 فیصد، گندم کا آٹا 5.68 فیصد سستا ہوا ہے۔

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92فیصد کی مزید کمی، سالانہ شرح منفی 3.52فیصد ہوگئی

رپورٹ کے مطابق لہسن 4.66 فیصد، کیلے 3.51 فیصد، پیاز 1.93 فیصد سستے، سرسوں کا تیل، ٹماٹر، بجلی اور ایل پی جی بھی سستی ہونی والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آلو 6.94 فیصد، انڈے 0.66 فیصد، نمک 0.51 فیصد مہنگا ہوا، گڑ، دہی، دال مسور،چنا، سگریٹ، کپڑے بھی مہنگی ہونیوالی اشیاء میں شامل ہیں۔

وزیراعظم کا قیمتوں کے اشارئیے میں کمی کے رجحان پر اظہار اطمینان

وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتوں کے اشارئیے کی سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد تک کم ہونے پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2024 میں اسی ماہ،یہ شرح 26.94 فیصد تھی جو کہ اپریل 2025 میں منفی 3.52 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت تو 6 روپے فی یونٹ ہے، مزمل اسلم کا وزیراعظم کے اعلان پر ردعمل

وزیراعظم شہبازنے کہا کہ ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں، عوام کو بہتر ہوتے معاشی اشاریوں کے ثمرات ملیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی معاشی ٹیم کی پذیرائی ہے۔

یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3 دہائیوں کی کم ترین سطح 0.7 فیصد پر آگئی تھی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ فروری 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی، فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

ایک ہفتے میں کتنی مہنگی ہوئی؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

گزشتہ روز وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک میں مہنگائی سے متعلق تخمینہ جاری کیا تھا، جس میں مئی میں مہنگائی ممکنہ طور پر بڑھ کر 3 سے 4 فیصد کے درمیان تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ اپریل میں مہنگائی 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، ملک میں مارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.25 فیصد تھی۔

یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3 دہائیوں کی کم ترین سطح 0.7 فیصد پر آگئی تھی۔

وفاقی بجٹ سے قبل ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ پھر سے ہائی ہونے لگا

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ فروری 2025 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی، فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ روز وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک میں مہنگائی سے متعلق تخمینہ جاری کیا تھا، جس میں مئی میں مہنگائی ممکنہ طور پر بڑھ کر 3 سے 4 فیصد کے درمیان تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ اپریل میں مہنگائی 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، ملک میں مارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.25 فیصد تھی۔

economy

Inflation