کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جماعت اسلامی کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال
فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں تجارتی مراکز بند رہے، ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم رہی، کراچی میں بھی چھوٹے بڑے نوے فیصد کاروباری مراکز بند رہے۔
کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے بھارت کی آبی جارحیت اور اسرائیل کے خلاف ہڑتال کی گئی۔ گولیمار، گلبہار، لیاقت آباد ، حیدری ، صدر موبائل مارکیٹ بھی بند رہیں۔
عوام نے بھی سڑکوں پر آنے سے گریز کیا، شہر کی سڑکوں پرٹریفک معمول سے کم دکھائی دی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ کراچی سے چترال تک ہڑتال مزاحمت اور جدوجہد کی علامت ہے، بھارت امریکا اور اسرائیل شیطانی مثلث ہے، بھارت کا مائنڈ سیٹ مودی کا مائنڈ سیٹ ہے۔
صدر کراچی الیکٹرانکس ڈیلر ایسوی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ شہر نے ثابت کر دیا کہ وہ فلسطینی بھائیں کے ساتھ ہیں۔
جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی جانب سے کامیاب ہڑتال پر امیر جماعت اسلامی کراچی اور تاجر تنظیموں کے رہنماوں نے کراچی والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ہڑتال دنیا کیلئے یہ پیغآم ہے کہ پاکستانیوں کے دل فلسطین کے دھڑکتے ہیں۔
دیگر شہروں میں بھی کاروبار زندگی بند رہا، مختلف مقامات پر احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں، غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پرمظالم اوربھارتی آبی جارحیت کے خلاف پوری قوم یک زباں کا احتجاج کیا گیا۔
اسلام آباد اور لاہور میں بھی کاروباری مراکز بند رہے، لاہور میں ہال روڈ، مال روڈ اور انارکلی سمیت بیشتر مارکیٹس میں دوکانوں پر تالے لگے۔ تاجر برادری کہتی ہے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم برداشت نہیں کیے جاسکتے.
صوبائی دارالحکومت لاہورمیں تاجر برادری نے جماعت اسلامی کی کال پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مارکیٹس بند رکھیں۔ بیشتر دوکانوں پر تالے رہے اور مارکیٹوں میں ہو کا عالم رہا۔
لاہور کی مال روڈ، ہال روڈ، میکلورڈ روڈ، انارکلی، بادامی باغ، لوہاری گیٹ، حاجی کیمپ سمیت دیگر مارکیٹس میں فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔
دکانداروں اور تاجروں کا کہنا تھا کہ اسرائیل ظلم وستم روکنے کیلئے مسلم امہ آواز بلند کرے، عالمی برادری فلسطین میں جنگ بندی کرائے۔
پشاور میں بھی قصہ خوانی، خیبر بازار، پیپل منڈی، صدر، ہشت نگری اور دیگر اہم کاروباری علاقوں میں دکانیں بند رہیں، جبکہ تاجروں کی جانب سے احتجاجی کیمپ بھی لگائے گئے۔
سندھ، پنجاب اورخیبرپختونخواسمیت گلگت بلتستان میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند سڑکیں ویران ہوگئیں۔
حیدرآباد، جامشورو، نوابشاہ، جیک آباد، گھوٹکی، شہداد کوٹ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال اور ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے اسرائیل بربریت اور بھارتی آبی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
پنجاب میں شیخورپورہ، جہلم، میلسی، اور جڑانوالہ سمیت دیگرشہروں میں احتجاج کیا گیا۔ خیبرپختونخوا کےضلع ایبٹ آباد، باجوڑ اور مردان میں بھی ہڑتال رہی کاروباری مراکز بند رہے، مظاہرین سڑکوں پرآگئے۔
بلوچستان میں خضدار اور لورالائی سمیت دیگرعلاقوں میں بھی جزوی ہڑتال کی گئی، آزاد کشمیرکے ضلع باغ اور گلگت میں فلسطینوں سےاظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مظلوم فلسطینیوں کی نسلی کشی رکوانے کا مطالبہ کیا اور بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی مذمت کی گئی۔
کراچی میں آل سٹی تاجراتحاد کا جماعت اسلامی کی ہڑتال سے لاتعلقی
دوسری جانب کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد نے جماعت اسلامی کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔تاجر اتحاد کے رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ ”کراچی ٹمبر مارکیٹ آج مکمل کھلی رہے گی، ہمارا جماعت اسلامی کی کال پر ہونے والی ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں ۔ ہم 7 اپریل کو پہلے ہی اپنا احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں۔“
آل سٹی تاجر اتحاد کا جماعت اسلامی کی ہڑتال سے متعلق بڑا اعلان
ادھر کراچی کے بعض تاجروں کی جانب سے جماعت اسلامی کے خلاف آئی جی سندھ کو خط بھی لکھا گیا ہے۔ جامع الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ محمد ارشاد نے خط میں الزام عائد کیا ہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے آج کی ہڑتال کے سلسلے میں انہیں دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.