Aaj News

اتوار, جون 22, 2025  
25 Dhul-Hijjah 1446  

پہلگام حملہ: پاکستانی ہندوؤں کے ویزے منسوخی سے متعلق بھارت کا وضاحتی بیان جاری

بھارتی وزارت خارجہ نے ویزا منسوخی سے متعلق بتا دیا
شائع 27 اپريل 2025 11:45am

پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے وضاحت کی ہے کہ پاکستانی ہندو شہریوں کو جاری کیے گئے طویل مدتی ویزے کارآمد رہیں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سارک ویزا استثنیٰ اسکیم کے تحت پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے بعض ویزوں کی منسوخی کا فیصلہ صرف مخصوص حالات پر لاگو ہوگا، اور طویل مدتی قیام کے اجازت نامے رکھنے والے پاکستانی ہندو اس سے مستثنیٰ ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے 27 اپریل سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلگام واقعے پر بی جے پی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار، عام اینٹینا کو خفیہ ڈیوائس سمجھ بیٹھے

یاد رہے کہ منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے مبینہ حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت کی کابینہ کمیٹی برائے سلامتی نے بعض پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے ویزے منسوخ کرنے اور ملک چھوڑنے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دینے کا اعلان کیا تھا۔

pahalgam attack

India exempts

Pak Hindu nationals

with long term visas

from ban