Aaj News

جمعرات, مئ 22, 2025  
25 Dhul-Qadah 1446  

امریکی پرواز میں ہنگامہ: خاتون مسافر کی غلیظ حرکت نے جہاز ’آؤٹ آف سروس‘ کردیا

خاتون مسافر کے خلاف کیا کارروائی کی گئی تاحال معلوم نہ ہوسکا
شائع 27 اپريل 2025 02:20pm

امریکہ پرواز میں خاتون مسافر کی غلیظ حرکت نے دوران فلائٹ ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فلاڈیلفیا سے شکاگو جانے والی معمول کی پرواز میں اس وقت غیر متوقع موڑ آیا جب جہاز میں سوار ایک خاتون نے دوران پرواز برہنہ ہو کر اپنی سیٹ پر رفع حاجت کر ڈالی، جس سے دیگر مسافر حیران رہ وگئے۔

رپورٹ کے مطابق شکایت موصول ہونے پر، پولیس حکام اور ایک طبی ٹیم ہفتے کے روز شکاگو کے مڈ وے ایئرپورٹ پہنچی جب ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کی پرواز 418 لینڈ کی۔

دوران پرواز جہاز کی چھت گر پڑی، مسافر ہاتھوں سے تھامنے پر مجبور

رپورٹس کے مطابق، خاتون مسافر کی حرکت کے باعث طیارے کو چند گھنٹوں کے لیے ’آؤٹ آف سروس‘ کردیا گیا۔

ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز نے اس واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ اہمیت کسٹمرز اور ملازمین کی حفاظت ہے، اور ہم اپنی فلائٹ کریو کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہیں۔

فلائٹ اٹینڈنٹ کی قسمت بدل گئی: 500 روپے کی شرط سے 21 کروڑ جیت لئے، دوران پرواز ہی نوکری چھوڑ دی

ائیرلاین کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ایسی غیر متوقع صورتحال کے لیے اور مسافروں کے سفر میں کسی بھی تاخیر کے لیے ان سے معذرت خواہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ ائیرپورٹ حکام نے پرواز کے پہنچنے کے بعد مسافر کے خلاف کیا کارروائی کی۔

Chicago bound flight

turns messy

unusual incident