Aaj News

منگل, مئ 13, 2025  
16 Dhul-Qadah 1446  

بلاول بھٹو کے بیان نے بھارتی سیاسی جماعت میں پھوٹ ڈال دی

ششی تھرور کانگریس پارٹی میں ہیں یا بی جے پی میں؟ ادت راج کا سوال
شائع 28 اپريل 2025 09:12am

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان نے بھارت کی بڑی سیاسی جماعت میں پھوٹ ڈال دی۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی جانب سے مودی سرکار کو دو ٹوک پیغام دیا گیا تھا کہ اب بھارت کی طرف سے سندھو پر حملہ ہوا ہے، بھارت کو کہتا ہوں سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، اس دریا سے ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون، پاک فوج بارڈر پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کے اس بیان پر اتوار کے روز بھارتی نیشنل کانگریس اور لوک سبھا کے ممبر ششی تھرور کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمارا پاکستان کے خلاف کوئی جارحانہ ارادہ نہیں ہے، لیکن اگر وہ کچھ کرتے ہیں تو انہیں جواب کے لیے تیار رہنا چاہیے، اگر خون بہا تو یہ شاید ان کی طرف زیادہ ہو گا۔

تاہم ششی تھرور کی ہی پارٹی کانگریس لیڈر ادت راج نے تھرور کے موقف پر سوال اٹھایا اور پوچھا کہ کیا آپ بی جے پی کے ترجمان ہیں؟

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی، کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جانے لگا

کانگریسی لیڈر ادت راج نے ششی تھرور کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ”سپر بی جے پی آدمی“ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادت راج نے ششی تھرور سے سوال کیا کہ “میں ششی تھرور سے پوچھنا چاہتا ہوں، کیا وہ کانگریس پارٹی میں ہیں یا بی جے پی میں؟…کیا وہ ایک سپر بی جے پی آدمی بننے کی کوشش کر رہے ہیں؟ “کیا بی جے پی نے انہیں اپنا ترجمان مقرر کیا ہے؟

ہندو پنڈت نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر حملہ ہوا تھا، جس میں مقامی لوگوں سمیت 26 سیاح مارے گئے تھے۔ اس کے بعد پانچ نکاتی منصوبے کے تحت بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا جس کے جواب میں پاکستان نے صرف بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی۔

Bilawal Bhutto Zardari

Shashi Tharoor

congress leader

pahalgam attack

Udit Raj