Aaj News

منگل, مئ 13, 2025  
15 Dhul-Qadah 1446  

پہلگام واقعے پر عالمی خفت کے بعد مودی حکومت کی اپنے الفاظ انٹرنیشنل میڈیا کے منہ میں ڈالنے کی کوشش

امریکی حکام بھی بھارت کی سپورٹ میں کھل کر سامنے آگئے
شائع 28 اپريل 2025 10:50am

پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کی بے چینی اب اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ وہ عالمی میڈیا پر اپنی مرضی کی زبان تھوپنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق نریندر مودی کی حکومت نے برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“ پر پہلگام حملے کی غیر جانبدار رپورٹنگ کا الزام لگایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی وزارت خارجہ نے باقاعدہ خط لکھ کر بی بی سی انڈیا کی سربراہ جیکی مارٹن کو تنبیہ کی کہ ان کی رپورٹنگ پر کڑی نگرانی کی جائے گی۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں اس واقعے کو ”عسکریت پسندوں کا حملہ“ قرار دیا تھا، جس پر بھارت آگ بگولا ہو گیا اور دنیا کو گمراہ کرنے کی اپنی مہم میں عالمی اداروں پر دباؤ ڈالنے لگا کہ حملہ آوروں کو ”دہشتگرد“ لکھا جائے۔

پاکستانی میڈیا کی کھری رپورٹنگ پر بھارت کی بوکھلاہٹ، 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی ”ایکسٹرنل پبلسٹی اینڈ پبلک ڈپلومیسی ڈویژن“ نے جیکی مارٹن سے رابطہ کر کے بھارتی حکومت کے ”شدید تحفظات“ سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ بی بی سی نے اپنے مضمون میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا تھا، ’پاکستان نے کشیدگی بڑھنے کے بعد بھارت کے خلاف جوابی اقدامات کیے ہیں، جب کہ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں ایک عسکریت پسندانہ حملے میں 26 سیاح مارے گئے۔‘

یہ واقعہ اس وقت مزید دلچسپ ہو گیا جب امریکہ میں بھی بھارتی پروپیگنڈے کو سپورٹ دیکھنے کو ملی۔

پہلگام واقعے پر بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبریں، فیک نیوز واچ ڈاگ رپورٹ میں اہم انکشافات

امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی نے نیویارک ٹائمز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جس نے حملہ آوروں کو ”عسکریت پسند“ لکھا تھا۔ بعد ازاں، امریکی ایوانِ خارجہ کی کمیٹی نے بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں واضح طور پر لفظ ”militants“ کو سرخ نشان لگا کر کاٹ دیا اور اس کی جگہ ”terrorists“ کا لفظ استعمال کیا، گویا بھارت کی زبان بولنے پر مجبور کیا جا رہا ہو۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی حکومت کی یہ کوشش دراصل اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کر کے اپنی ریاستی دہشتگردی، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور غیر قانونی قبضے کو چھپانا چاہتا ہے، مگر عالمی میڈیا کی غیر جانبداری اس کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ بن گئی ہے۔

پہلگام حملہ: بھارتی میڈیا نے اپنے ہی پاؤں اور پروپیگنڈے پر کلہاڑی مار لی

بی بی سی اور نیویارک ٹائمز جیسے معتبر اداروں کی آزادانہ رپورٹنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت جتنا چاہے دباؤ ڈالے، سچ کو دبایا نہیں جا سکتا۔ عالمی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کر کے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ سچائی بھارت کی مرضی سے نہیں بدلے گی۔

indian propaganda

Indian Media Propaganda

pahalgam attack

Modi Narrative Exposed