Aaj News

جمعرات, مئ 22, 2025  
24 Dhul-Qadah 1446  

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونا پہننے کی شوقین خواتین کے لیے اچھی خبر آگئی
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2025 05:19pm

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 1600 روپے اور 10 گرام سونا 1368 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ملک میں آج 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے ہوگئی، اسی طرح 1024 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 368 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 72 ہزار 784 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب 3 ہزار 497 روپے اور 2 لاکھ 72 ہزار 784 روپے پر برقرار رہی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 3289 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ 25 اپریل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 300 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 833 روپے گر کر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے کا ہو گیا تھا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 597 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 47 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

سونا

Gold prices

Gold rates Pakistan

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP

Gold Rates 2025

gold rate increase

gold price decrease

Karachi Gold Markeet