Aaj News

جمعرات, جولائ 17, 2025  
22 Muharram 1447  

پاکستان میں ذی القعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

یکم ذی القعد کل بروز منگل 29 اپریل 2025 کو ہوگی
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2025 09:04pm

پاکستان میں ذی القعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم ذی القعد 1446 ہجری کل بروز منگل 29 اپریل 2025 کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

اس سلسلے میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ٹیلی فون کے ذریعے مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا، جس کے مطابق یکم ذی القعدہ کل بروز منگل 29 اپریل 2025 کو ہوگی۔

پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

قبل ازیں اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی پاکستان میں آج ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی تھی۔

سپارکو نے اعلان کیا تھا کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے، 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔

ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے نکلنے کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، یہ صورتحال نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار ہیں۔

فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر ذوالقعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کی شام کو صاف موسمی حالات میں ممکن ہے نتیجتاً یکم ذوالقعدہ 29 اپریل 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔

Moon sighting

suparco

zilqad moon