یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ہوگا یا نہیں؟
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا، سرکاری ذرائع
ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکم مئی 2025 سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
صنعتی اور سرکاری تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر صرف 0.016 روپے کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر محض 0.01 روپے اضافہ متوقع ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کا بوجھ ممکنہ طور پر عوام پر نہیں ڈالا جائے گا۔
diesel price
petrol price
Petrol
petroleum prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.