Aaj News

جمعہ, جولائ 18, 2025  
23 Muharram 1447  

پاک بھارت کشیدگی: علاج کیلئے بھارت جانے والے ذہنی معذور بچے کو اٹاری بارڈر پر روک لیا گیا

دوسری طرف بھارتی سفارتی عملہ واہگہ بارڈر کے راستے واپس ہندوستان روانہ ہوگیا
شائع 29 اپريل 2025 11:31pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاک بھارت کشیدگی ہندوستان انسانیت بھی بھول گیا، علاج کے لیے بھارت جانے والے ذہنی معذور کو اٹاری بارڈر پر روک لیا گیا، دوسری طرف بھارتی سفارتی عملہ واہگہ بارڈر کے راستے واپس ہندوستان روانہ ہوگیا۔

کراچی گلستان جوہر کا رہائشی محمد ارشد جس کا 40 سال کا ذہنی معذور بیٹاعلاج کے لیے بھارت گیا، آج اس نے واپس آنا تھا لیکن اٹاری بارڈر پر بی ایس ایف والوں نے اسے پاکستان آنے سے روک دیا۔

محمد ارشد اپنے بیٹے کی واپسی کے لیے ہندوستان میں موجود اپنے رشتہ داروں سے بار بار رابطہ کرتا ہے لیکن بیٹے کی واپسی سے متعلق تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پریشان ہوجاتا ہے۔

دوسری طرف یہ ہے کراچی کی رہائشی غزالہ بی بی کی جس کی 9 سال قبل بھارت میں رہائش پذیر اپنے عزیز سے شادی ہوئی، بھارتی حکومت نے اس اکیلی کو نکال دیا اور کہا ہے کہ جب حالات دونوں ملکوں میں بہتر ہوں گے آپ واپس آجایے گا۔

بھارتی جارحیت: کراچی کا معذور نوجوان علاج سے محروم

معذور نوجوان آیان بھارتی جارحیت کی بھینٹ چڑھ گیا

پاکستان کی طرف سے نکالے گئے بھارتی سفارتی عملہ بھی آج 4 سے زائد گاڑیوں میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگیا۔

بھارت سے وطن واپسی پر پاکستانی ہائی کمیشن کےعملے کو ہراسانی کا سامنا

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھی بھارت اوچھی حرکتوں پر اتر آیا، پاکستانی سفارتی عملے کو اٹاری بارڈر پر ہراساں کیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ اٹاری بارڈر پہنچا تو بھارتی عملے نے پاسپورٹ لے لیے، بھارتی فوج اور پولیس کی موجودگی میں میڈیا نے بھی پاکستانی سفارتی اہلکاروں سے بدتمیزی کی۔

اٹاری بارڈر پر موجود بھارتی عملے اور میڈیا کی جانب سے پاکستانیوں کو ہراساں کیا گیا۔

پاک بھارت کشیدگی: واہگہ بارڈر سے 497 بھارتی شہری آج واپس گئے

ادھر پاک بھارت کشیدگی کے باعث واہگہ بارڈر سے 497 بھارتی شہری آج واپس گئے، بھارت جانے والے بھارتی شہریوں میں ان کا سفارتی عملہ بھی شامل ہے جبکہ 107 پاکستانی شہری بھارت سے وطن واپس آئے۔

karachi

Indian Aggression

Treatment

wagah border

India deports

Disabled boy