دبئی میں گھر سنبھالنے کی نوکری، تنخواہ 23 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
دبئی میں (House Manager Role) یعنی گھر سنبھالنے کی نوکری کیلئے ماہانہ 23 لاکھ روپے تنخواہ دینے پر انٹرنیٹ صارفین حیرت میں مبتلا ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کی ایک اسٹافنگ ایجنسی کی جانب سے گھر سنبھالنے کے لیے 2 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس کی شاندار تنخواہ جان کر صارفین دنگ رہ گئے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے مذاق کے طور کپر کہا کہ وہ اس ملازمت کیلئے اپنی موجودہ نوکری چھوڑنے کو تیار ہیں۔
دبئی میں سب سے زیادہ جائیداد خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر آ گئے
رپورٹ کے مطابق رائل میسن Royal Maison ایک ریکروٹمنٹ ایجنسی ہے جو مشرق وسطیٰ میں امیر اور شاہی خاندانوں کے لیے گھریلو ملازمین بھرتی کرتی ہے۔ گزشتہ ہفتے ایجنسی نے ابوظہبی اور دبئی میں وی آئی پی خاندانوں کے لیے دو ملازمتوں کا اشتہار دیا۔
دبئی نے کاروباری دنیا میں ایک اور عالمی سنگِ میل عبور کرلیا
رائل میسن نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وقت ایک ہنر مند اور محنتی فل ٹائم ہاؤس مینیجر کی ضرورت جو ہماری ممتاز ٹیم کا حصہ بن سکے۔ اس نشست کے لیے انہیں ماہانہ تنخواہ 30 ہزار درہم دیے جائیں گے۔
30 ہزار درہم تقریباً 23 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہیں۔ یہ تنخواہ کئی ٹیکنالوجی اور فنانس پروفیشنلز کی آمدنی سے کہیں زیادہ ہے اور یو اے ای میں گھریلو ملازمتوں کے لیے بھی کافی زیادہ سمجھی جاتی ہے۔
ہاؤس مینیجر کیا ہے؟
ہاؤس مینیجر وہ شخص ہوتا ہے جو گھریلو عملے کی نگرانی کرتا ہے، گھریلو بجٹ کا انتظام کرتا ہے۔
Comments are closed on this story.