Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

پشاور: حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار

کارروائی کے دوران 76 لاکھ سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، ایف آئی اے
شائع 02 مئ 2025 11:48am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور کے تجارتی مرکز چوک یادگار میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران 76 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق برآمد شدہ کرنسی میں 8070 اماراتی درہم، 5101 سعودی ریال، 1291 قطری ریال، 197 امریکی ڈالر، 155 یورو، 3000 جاپانی ین، اور 4735 ترکش لیرا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملائشین رنگٹ، چائنیز ین، عمانی ریال اور افریقی ڈالرز بھی ضبط کیے گئے۔

ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی غیر قانونی ترسیلات زر کی روک تھام اور مالیاتی نظام کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے، اور ایسے نیٹ ورکس کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔

FIA

KPK

peshawar

Currency Exchange

accused arrest