Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

کراچی: گدھوں کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

انفورسمنٹ کلکٹریٹ کسٹمز نے 8 کروڑ مالیت کی کھالیں برآمد کر لیں۔
شائع 02 مئ 2025 12:25pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

انفورسمنٹ کلکٹریٹ کسٹمز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے گدھوں کی کھال بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق ضبط شدہ کھالوں کی مالیت تقریباً 8 کروڑ روپے ہے۔

کارروائی ساؤتھ ایشیا پاکستان پورٹ ٹرمنل پر عمل میں لائی گئی جہاں ایکسپورٹ کے گرین چینل سے کلیئر شدہ کنٹینر سے 1400 کلوگرام گدھوں کی کھالیں برآمد کی گئیں۔برآمدی دستاویزات میں چمڑے کی مصنوعات کے 285 بیگز ظاہر کیے گئے تھے، تاہم اصل میں کنٹینر میں ممنوعہ جانوروں کی کھالیں موجود تھیں۔

پشاور میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ترجمان کے مطابق متعلقہ کمپنی کی جانب سے کنٹینر کو چین بھیجا جا رہا تھا۔ کسٹمز حکام نے کھالیں قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

customs

Donkey

Container

8 crore

smuggle