سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، تولہ 6100 روپے مہنگا
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 6100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5232 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 61 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3377 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی کشیدگی، عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی کے خدشات اور محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کے باعث دیکھنے میں آیا ہے۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خریداری میں اضافہ عالمی اور مقامی منڈیوں میں قیمتوں کو مزید اوپر لے جا رہا ہے۔
Comments are closed on this story.