Aaj News

جمعرات, جولائ 17, 2025  
21 Muharram 1447  

پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے آج معمول کے مطابق کھلیں گے، عظمیٰ بخاری
اپ ڈیٹ 07 مئ 2025 11:54pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے بارے وائرل ہونیوالا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فی الحال فیصلہ نہیں ہوا۔ آج سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

پنجاب میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وضاحت کی ہے کہ اسکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پنجاب میں تمام سکول، کالجز اور تعلیمی ادارے آج معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

عظمٰی پخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور عوام ایسے افواہوں پر کان نہ دھریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اسکولز کی تعطیلات سے متعلق کوئی بھی فیصلہ زمینی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجز اور یونیورسٹیوں میں 8 مئی سے تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بورڈز اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت ہونے والے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ چھٹی کی وجہ سے ملتوی شدہ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بھی تصدیق کی کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ تاحال چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ آج سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی، سوشل میڈیا پر ذکر گردش چھٹیوں بارے نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

uzma bukhari

Fake Notification

Pakistan India Clash 2025