پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، انڈیکس میں 1700 پوائنٹس سے زائد اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوسرے سیشن میں بھی زبردست تیزی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,05,200 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافے سے نہ صرف سرمایہ کاروں کو حوصلہ ملا ہے بلکہ مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری کی راہ بھی ہموار ہوئی ہے۔
بھارتی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار
پاک بھارت کشیدگی کا اثر بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر پڑنے لگا۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار رہی۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نفٹی 50 انڈیکس میں 1 فیصد سے زائد کمی ہوئی، جبکہ بی ایس ای سینسیکس انڈیکس میں 800 پوائنٹس کی بھاری گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔