Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

پشاور میں پولیس موبائل پر خودکش دھماکے کا مقدمہ درج، کونسی دفعات لگائی گئیں؟

مقدمہ تھانہ چمکنی کے ایس ایچ او عاکف خان کی مدعیت میں درج کیا گیا
شائع 12 مئ 2025 09:47pm

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور پولیس موبائل پر ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

پشاور پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ چمکنی کی حدود مویشی منڈی کے قریب گزشتہ رات پولیس موبائل وین پر ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔

مقدمہ تھانہ چمکنی کے ایس ایچ او عاکف خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس موبائل گشت پر تھی خودکش حملہ اور نے نشانہ بنایا، دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے تھے، شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی لیئق زادہ اور سپاہی عالم زیب شامل تھے۔

ایس ایس پی آپریشن مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور نے جامہ تلاشی کے دوران تاثر دیا کہ وہ گونگا ہے، تلاشی کے دوران خودکش حملہ آوار سے موبائل برآمد ہوا، جس سے ثابت ہوا کہ وہ گونگا نہیں ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

bomb blast

peshawar blast

Police Mobile