پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 2700 پوائنٹس کا اضافہ
100 انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت معاشی اشاریوں کے باعث مارکیٹ میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 2700 پوائنٹس کا غیرمعمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری، حکومتی پالیسیوں پر اعتماد، اور آئی ایم ایف سے متعلق مثبت توقعات اس تیزی کی بڑی وجوہات ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا یہ رجحان سرمایہ کاروں کے حوصلے مزید بلند کرنے کا سبب بن رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔
PSX
karachi
100 index
Pakistan Stock Exchange (PSX)
Economic Condition
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.