Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

سب سے بڑی جماعت کے رہنما کو مزید جیل میں نہ رکھا جائے، بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ، جیل حکام نے ان کی بہنوں اور قریبی ساتھیوں کو ملاقات کی اجازت دے دی۔
شائع 13 مئ 2025 03:59pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

اڈیالہ جیل میں آج بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کا دن ہے۔ جیل حکام نے ان کی بہنوں اور قریبی ساتھیوں کو ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی عمران خان سے ملاقات کے لیےجیل روانہ ہو گئیں۔ ملاقات کی فہرست میں سلمان صفدر، ظہیر عباس چوہدری، ملک احمد بچھر، سینیٹر علی ظفر، نعیم پنجھوتہ، نیازاللہ نیازی اور علی بخاری بھی شامل ہیں جنہیں جیل آمد کی اجازت دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بھابھی مہرالنساء کو بھی جیل میں ملاقات کی اجازت دی گئی، تاہم خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کو جیل جانے سے روک دیا گیا اور واپس بھیج دیا گیا۔

عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنی بہنوں سے ملاقات بہت ضروری تھی۔

بیرسٹر گوہر نے حالیہ پاک، بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کا جواب گیا تو پوری دنیا نے دیکھا اور سنا، بھارت نے خود اعتراف کیا کہ پاکستان نے 26 مقامات کو ٹارگٹ کیا۔ بھارتی فضائیہ نے رافیل طیارے کے نقصان کا بھی اعتراف کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں مل چکا ہے، قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ پہلی بار دنیا میں کسی مسلمان ملک نے اپنا لوہا منوایا۔

بیرسٹر گوہر نے ملک کی اندرونی صورتحال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سے سیزفائر ہوگیا ہے، اب ملک میں بھی سیاسی سیزفائر کی ضرورت ہے۔ سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنما کو مزید جیل میں نہ رکھا جائے۔

imran khan

Aleema Khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)