Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

بھارتی صحافی نے گودی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا

بھارتی فوج پاکستان کے ہاتھوں مار کھاتی رہی، بھارتی میڈیا فیک خبریں چلا کر جھوٹ پھیلاتا رہا، صحافی
شائع 13 مئ 2025 05:19pm

بھارتی صحافی نے گودی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔

بھارتی صحافی کے مطابق بھارتی فوج پاکستان کے ہاتھوں مار کھاتی رہی، بھارتی میڈیا فیک خبریں چلا کر جھوٹ پھیلاتا رہا، پاکستان کی مسلح افواج کے حملے کے وقت بھارتی میڈیا نے اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے من گھڑت رپورٹیں چلائیں، میڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی فیک خبریں رسوائی کا سبب بنیں۔

صحافی نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلا کر آنے والے وقتوں تک بدنام ہوتا رہے گا، پاکستانی مسلح افواج کے حملے کے وقت بھارتی میڈیاجھوٹی خبریں پھیلا رہا تھا، بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹی خبریں چلائیں کہ بھارت نے پاکستان کے 6 شہروں پر قبضہ کرلیا، یہ جھوٹی خبر بھی چلائی گئی کہ بھارت نے پاکستان پر قبضہ کرلیا ہے۔

اسی طرح بھارتی فوج کی جانب سے اسلام آباد پر قبضے کی بھی جھوٹی خبر چلائی گئی، بھارتی میڈیا نے تو کراچی تک کو نقشے سے غائب ہونے کی خبر چلا دی اور پاکستان کی عسکری قیادت کو حراست تک میں لینے کی جھوٹی خبر بھی چلائی گئیں۔

بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں بھارتی میڈیا کے لیے جگ ہنسائی اور شرم کا مقام ہیں۔

دوسری جانب دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارتی صحافی بھارتی کے انکشافات نے ثابت کردیا ہے کہ انڈین میڈیا جھوٹ اور منفی پروپیگنڈا کرتا ہے، جھوٹ اور من گھڑت خبروں سے نہیں بلکہ جنگ عزم و ہمت سے جیتی جاتی ہیں۔

Indian Media

fake News

Indian Journalist

Indian Media Propaganda

ModiExposed

Pakistan India Clash 2025

indian media fake news