Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
23 Dhul-Hijjah 1446  

پاکستان اور بھارت میں دہشت گردی کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنایا جائے، رانا ثنا اللہ

کاغذوں میں معاہدہ معطلی کچھ نہیں، بھارت نے دریاؤں کا رخ موڑا تو اقدام جنگ سمجھا جائے گا، آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو
اپ ڈیٹ 13 مئ 2025 09:25pm

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کاغذوں میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، پاکستان کے حصے کا پانی تو آ رہا ہے، اگر انڈیا نے دریاؤں کا رخ موڑا تو یہ اقدام جنگ سمجھا جائے گا۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کاغذوں میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، پاکستان کے حصے کا پانی آ رہا ہے، اگر انڈیا نے پاکستان کے حصے میں دریاؤں کے پانی کا رخ موڑنے کی کوشش کی تو اس کو اقدام جنگ سمجھا جاے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ممبئی حملوں میں انڈیا نے پاکستان کو کوئی ثبوت نہیں دیے تھے، بھارت نے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی تھی۔

وزیراعظم کے مشیر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین ایک آزاد کمیشن بنایا جائے، یہ کمیشن دونوں ملکوں میں دہشت گردی کی انکوائری کرے، اس حوالے سے پاکستان نے ایک تجویز انڈیا کو دی تھی۔

Rana Sanaullah

indus water treaty

Indus Waters Treaty

Pakistan India Clash 2025

pakistan india war

pak india Ceasefire