Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
23 Dhul-Hijjah 1446  

کرک پولیس آپریشن: 20 خطرناک اشتہاریوں سمیت 33 مشتبہ افراد گرفتار، بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد

گرفتار ملزمان اشتہاری قتل، اقدام قتل، چوری، ڈکیتی اور راہزنی جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھے
اپ ڈیٹ 18 مئ 2025 10:18am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرک پولیس نے ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 33 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں 20 خطرناک اشتہاری بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی، جن میں 5 کلاشنکوف، 14 پستولیں، 7 بندوقیں، 17 کلوگرام چرس اور ایک کلو آئس شامل ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اشتہاری قتل، اقدام قتل، چوری، ڈکیتی اور راہزنی جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ آپریشن لتمبر، صابر آباد، تخت نصرتی، سٹی اور بانڈہ کے علاقوں میں کیا گیا، جس میں پولیس کمانڈوز، ایلیٹ فورس، لیڈی پولیس، کیو آر ایف اور ڈی ایس بی کی خصوصی معاونت شامل تھی، جبکہ پولیس نے بکتر بند گاڑیوں اور بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا۔

کراچی : اورنگی ٹاؤن کے بیوٹی پارلر میں خاتون کا لرزہ خیز قتل

اس سرچ آپریشن کی نگرانی براہ راست ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شہباز الٰہی نے خود کی۔ گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں ہر گھر میں اسلحے کی بھرمار، گھریلو جھگڑے اور دشمنیاں 658 جانیں نگل گئیں: پولیس رپورٹ

اس موقع پر ڈی پی او شہباز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرک پولیس کی منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں اور امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، اور اس قسم کے آپریشنز آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Karak

Police operation