Aaj News

اتوار, جون 15, 2025  
18 Dhul-Hijjah 1446  

جسٹس اعجاز سواتی کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری

سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔
شائع 19 مئ 2025 02:59pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس اعجازسواتی کی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ تفصیلی مشاورت کے بعد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز کی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے دیگر معزز اراکین نے بھی تقرری کے لیے جسٹس اعجاز کی اہلیت، تجربے اور عدالتی کارکردگی کو سراہا، جس کے بعد ان کے نام پر اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن کے 19 مئی کو شیڈول اجلاس کا ایجنڈا تبدیل

جلد ہی جسٹس اعجاز کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

sc

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

justice ijaz

Balochistan High Court

Judicial Commission Meeting

CJ balochistan high court