پولیس نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ’بلی‘ کو گرفتار کرلیا
وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا میں ایک بلی منشیات اسمگلنگ کے دوران پولیس کی پکڑ میں آگئی جس کی خبر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات اسمگل کرنے کے لیے ”نارکو بلی“ کے استعمال کا چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ مذکورہ کیس میں حکام نے ایک بلی کو گرفتار کیا جس کے جسم کے گرد منشیات کی پٹیاں لپیٹی ہوئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پوکوسی جیل میں پیش آیا، جہاں محافظوں نے جیل کے قریب علاقے میں ایک عجیب حرکت کرتی چیز کو دیکھا۔ جب وہ قریب گئے تو انہیں ایک کالی اور سفید رنگ کی بلی دکھائی دی جس کے جسم پر دو بند پیکٹ مضبوطی سے بندھے ہوئے تھے۔ جس کے بعد بلی کے ذریعے اسمگل کی جانے والی منشیات کو فوری طور پر ضبط کر لیا گیا۔
’میاؤں‘ کے کیا مطلب ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے بلّی کی زبان سیکھ لی
رپورٹس کے مطابق، بلی کے جسم سے 235 گرام سے زائد بھنگ، 68 گرام ”کریک پیسٹ“ اور کچھ مقدار میں سگریٹ بنانے والے پیپر برآمد کیے گئے۔ ان تمام اشیاء کو تحویل میں لے کر بلی کو جانچ کے لیے کوسٹا ریکا کی نیشنل اینیمل ہیلتھ سروس کے حوالے کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد یہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ یہ بلی منشیات کے ساتھ وہاں کیسے پہنچی اور اس کے پیچھے کن ملزمان کا ہاتھ ہے۔
بلی کیساتھ چائے پئیں، جاپان میں بلیوں کیلیے مخصوص ’کیٹ کیفے‘ مشہور ہونے لگا
وزارتِ انصاف و امن نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں واقعے کی تفصیل دی گئی۔ یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین نے اس بلی کو مزاحیہ انداز میں ”نارکومیچی“ کا نام دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بلی کو نرمی سے میز پر لٹایا گیا اور قینچی سے اس کے جسم سے منشیات کا مواد نکالا۔
یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر توجہ حاصل کر چکی ہے اور منشیات کی اسمگلنگ کے نت نئے طریقوں پر ایک نئی بحث کو جنم دے چکی ہے۔
Comments are closed on this story.