Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
23 Dhul-Hijjah 1446  

پاک چین باضابطہ مذاکرات مکمل: اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

دونوں ممالک نے اسٹرٹیجک شراکت داری کا جائزہ لیا اور اسے مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا
اپ ڈیٹ 21 مئ 2025 08:32am

پاکستان اور چین کے درمیان باضابطہ مذاکرات مکمل ہوگئے، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب وانگ یی نے اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔

پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی باضابطہ مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے، جن میں دونوں ممالک نے اسٹرٹیجک شراکت داری کا جائزہ لیا اور اسے مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وفد کی قیادت کی جبکہ پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور ایڈیشنل فارن سیکرٹری عمران صدیقی بھی وفد میں شامل تھے جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ یی نے کی۔

’چین پاکستان کا آئرن برادر‘: اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزم

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاک چین اسٹرٹیجک پارٹنرشپ، علاقائی صورتحال، اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر چین کو آگاہ کیا اور بھارت کے ”جھوٹے بیانیے“ کو مسترد کیا۔

دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد اور تعاون پر مبنی شراکت داری خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔

ملاقات کے اختتام پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

Ishaq Dar

China Visit

pakistan and China

Minister Ishaq Dar

Foreign Minister Ishaq Dar

Deputy PM Ishaq Dar