Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
23 Dhul-Hijjah 1446  

اعلٰی جنگی حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کا اعتراف؛ جنرل عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کے عہدے پرترقی دے دی گئی

ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ
اپ ڈیٹ 20 مئ 2025 11:52pm
Asim Munir appointed Field Marshal, notification issued - Breaking - Aaj News

وفاقی حکومت نے معرکہ حق ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کابینہ میں ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن وزارت دفاع نے جاری کیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی تعنیاتی پاکستان آرمی کے رول 119اے کے تحت کی گئی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں پاکستان تاریخ کے کٹھن مرحلے سے گزرا۔

وفاقی کابینہ کے اعلامیے کے مطابق 6 اور 7 مئی 2025 کی رات بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ مسلط کی، پاکستان کی سول آبادی میں معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا، دشمن کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو پامال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مثالی جرآت اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا، آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔

کابینہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کی شاندار عسکری قیادت، جرآت، بہادری، پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے اور دشمن کے مقابلے میں دلیررانہ دفاع کے اعتراف میں جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی وزیرِ اعظم کی تجویز کابینہ نے منظور کر لی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے، اس سے قبل صرف جنرل ایوب خان فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز رہے تھے، فیلڈ مارشل پاکستان میں سب سے بڑا عسکری عہدہ ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ایئرچیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران انکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا۔

اعزاز قوم کی امانت، جسے نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم قربان، آرمی چیف

دوسری جانب فیلڈ مارشل عاصم مینر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں- فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔

ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں-

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ فیلڈ مارشل آرمی کا سب سے اعلی رینک ہے، فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل سے بڑا ہوتا ہے، فیلڈ مارشل فائیو اسٹار سینئر موسٹ آرمی آفیسر ہوتا ہے، یہ ایوارڈ شاندار اور اعلی ترین قائدانہ صلاحیتوں اور خدمات پر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آفس سے پریس ریلیز جاری

وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق ان اہم فیصلوں کی منظوری آج وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران دی گئی ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔‘

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے قرار دیا کہ ’چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مثالی جرات اور عزم کے ساتھ پاکستان فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا۔ اور آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اُن (عاصم منیر) کی شاندار عسکری قیادت، جرات، اور بہادری، پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے اور دشمن کے مقابلے میں دلیررانہ دفاع کے اعتراف میں، جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی وزیرِ اعظم کی تجویز کابینہ نے منظور کر لی ہے۔‘

اس ضمن میں وزیر اعظم آفس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ’وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انھیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔‘

بیان کے مطابق ’حکومت نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ بھی کیا ہے۔‘

وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کا بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کیے جانے کے بعد دونوں ممالک میں صورتحال کشیدہ ہوئی۔

بعد ازاں، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب نئی دہلی نے پاکستان پر فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا۔

10 مئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے۔

COAS

army cheif

Army Chief Asim Munir

Gen Asim Munir

field marshal