اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی حکام کا دعویٰ
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
امریکی میڈیا نے متعدد امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا یہ واضح نہیں کہ آیا اسرائیلی رہنماؤں نے کوئی حتمی فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔
امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے تیل کے ذخائر کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے.
امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے اس معاملے پر فوری تبصرہ نہیں کیا۔
’غزہ جنگ بند نہ کی تو امریکی حمایت کھو دوگے‘: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو پیغام
اس کے علاوہ امریکا میں موجود اسرائیلی سفارتخانے اور اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے بھی فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
اس سے قبل منگل کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکا سے جوہری مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلنے کا امکان نہیں ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات سے کسی نتیجے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم نہ کرنا بڑی غلطی ہے۔
یاد رہے ایران اور امریکا کے درمیان بارہ اپریل سے عمان کی ثالثی میں چار دور کے جوہری مذاکرات ہو چکے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی برقرار؛ کیا کشیدگی کا خطرہ ٹل گیا
واضح رہے کہ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان یورینیم افزودگی کے معاملے پر تنازع جاری ہے۔
Comments are closed on this story.