لاہور: سی سی ڈی کی دو مختلف کارروائیوں میں 2 ڈاکو ہلاک
لاہور میں سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈپارٹمنٹ) نے رائیونڈ اور باٹا پور کے مختلف علاقوں میں دو کامیاب چھاپے مارے جن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ دونوں ہلاک شدہ ملزمان متعدد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
رائیونڈ میں سی سی ڈی نے ایک چھاپہ مار کر عامر شہزاد نامی ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں سی سی ڈی کی جوابی فائرنگ سے عامر شہزاد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق، ہلاک شدہ ملزم پر متعدد سنگین وارداتوں کا مقدمہ درج تھا۔
اسی طرح باٹا پور میں بھی سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران شوکت علی نامی ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، اور شوکت علی موقع پر ہلاک ہو گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ شوکت علی بھی مختلف ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
لاہور: ایک ہی رات میں ہوئے 3 پولیس مقابلوں میں زیر حراست ملزمان ہلاک، کہانی سب کی ایک
سی سی ڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں شہر میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے جاری مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں۔
Comments are closed on this story.