Aaj News

اتوار, جون 15, 2025  
18 Dhul-Hijjah 1446  

لیاری سے گرفتار کالعدم بی ایل اے کا کارندہ 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

درویش عرف ساگر کو لیاری سے رینجرز کے گرفتار کیا تھا، ملزم سے ہیند گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا تھا
اپ ڈیٹ 21 مئ 2025 09:22pm

کراچی کے علاقے لیاری سے گرفتار کالعدم بی ایل اے کے کارندے کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری سے گرفتار کالعدم بی ایل اے کےکارندے کو ریمانڈ کیلئے انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نےملزم درویش عرف ساگرکا 23 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔ عدالت نےملزم کو جسمانی ریمانڈپر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو ملزم کو19اور20 مئی کی درمیانی شب رینجرزنےگرفتارکیا تھا۔ ملزم سے ہینڈ گرنیڈ اوراسلحہ برآمد ہوا تھا۔

لیاری سے بی ایل ایف سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات متوقع

تفتیشی افسر کے مطابق عدالت کو بتایا کہ دہشت گردکالعدم تنظیم کا کارندہ ہے، ملزم سے اس کے ساتھیوں کے بارے میں تفتیش کرنی ہے، ملزم کا14دن کا جسمانی ریمنڈ دیا جائے۔ جس پر عدالت نے ملزم درویش عرف ساگر کا 23 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے، ملزم کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

Crime

Karachi Police

BLA

Pak Rangers

Layari