Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
23 Dhul-Hijjah 1446  

عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کے وکلا سے مزید معاونت طلب کرلی
شائع 23 مئ 2025 12:39pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست سے متعلق 14 مئی کی سماعت کا آرڈر جاری کیا۔

حکم نامے کے مطابق ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکلا سے مزید معاونت طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ آرڈر لکھواتے کچھ حقائق سامنے آئے ہیں، ان حقائق پر درخواست گزار کے وکیل معاونت کریں، کیس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی ، جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے تھے۔

عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بھی تاحال دُور نہیں کیے جبکہ عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پیرول رہائی کی درخواست دائر ہوئی تھی۔

Islamabad High Court

justice sarfraz dogar