پہلگام حملہ: بھارت کے پاس ثبوت تھے تو پاکستان کی پیشکش قبول کرتا، کونسلر پاکستان اقوام متحدہ
اقوام متحدہ میں پاکستان کی کونسلر صائمہ سلیم نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملے سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کے پاس ثبوت موجود تھے تو پاکستان کی پیشکش قبول کی جاتی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے صائمہ سلیم نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک جانب پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے، جبکہ دوسری جانب وہ خطے میں پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی کبھی بھی جنگ کا ہتھیار نہیں بننا چاہیے، بلکہ یہ انسانیت کی مشترکہ میراث ہے۔ صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کی جائز جدوجہد کو دبانے میں مصروف ہے اور انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے۔
پاکستان نے مودی کے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو سختی سے مسترد کردیا
کونسلر صائمہ سلیم نے عالمی برادری کو باور کرایا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششیں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں، اور پاکستان اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ بھارت کا جارحانہ رویہ اور ہٹ دھرمی خطے میں دیرپا امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اور عالمی برادری کو اس رویے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔
Comments are closed on this story.