Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

پشاور بی آر ٹی فیز ٹو منصوبے کا فیصلہ؛ چین سے کتنی بسیں خریدی جائیں گی؟

منصوبہ کیلئے چین سے مزید بسیں خریدی جائیں گی
شائع 24 مئ 2025 10:01pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت اربوں روپے کی روپے کی لاگت سے پشاور بی آر ٹی فیز ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ منصوبہ کیلئے چین سے مزید بسیں خریدی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں بی آر ٹی پشاور فیز 2 شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبہ کیلئے کیلئے چین سے مزید 50 بسیں خریدی جائینگی۔

خیبر پختونخوا بی آر ٹی فیز ون کے منصوبے میں تاحال دو اہم عمارات کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی ہے ایسے میں صوابئی حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں بی آر ٹی پشاور فیز 2 شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آرٹی فیز 2 کے تحت رنگ روڈ پشاوراور دلہ زاک روڈ پر خصوصی روڈ بنائے جائےگا۔

ذرائع کے مطابق فیز 2 منصوبے کے لیے چین سے مزید 50 بسوں کی خریداری پر20 ارب روپے تک لاگت آئے گی۔

KPK Government

BRT Peshawer

Chinies Buses